ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / ٹی وی اینکر نے ہندو یوا واہنی کے لیڈر کو لائیو شو سے باہر نکالا

ٹی وی اینکر نے ہندو یوا واہنی کے لیڈر کو لائیو شو سے باہر نکالا

Thu, 13 Apr 2017 21:15:25  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 13؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )میرٹھ میں پولیس اور ہندو یواواہنی کے کارکنوں کی طرف سے گھر میں گھس کر عاشق جوڑے کو دبوچنے کا معاملہ ابھی پرسکون بھی نہیں ہوا تھا کہ اس معاملے پر ایک اور بڑا ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔’آج تک‘ کے معاون چینل ’انڈیا ٹوڈے‘پر ایک شو میں بحث کے دوران ہندو یواواہنی کے صدر ناگیندر سنگھ تومر نے مباحثہ کی تمام اقدار کو رونددیا ، جس کے بعد شو کی میزبانی کر رہے منیجنگ ایڈیٹر راہل کنول نے انہیں شو سے باہر کا راستہ دکھا دیا۔عاشق جوڑوں کے معاملے پر چل رہے مباحثہ کے دوران کئی دیگر سیاسی پارٹیوں کے نمائندے بھی اپنی بات رکھ رہے تھے، تبھی اینکر نے ناگیندر کی دلیلوں کو سن کر کہا کہ آپ کون ہوتے ہیں کسی کے بیڈ روم میں جھانکنے والے؟جس کے بعد شو کا ماحول مسلسل گرم ہو گیا۔ناگیندر سنگھ تومر نے الٹا ٹی وی اینکرپرہی الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ نہیں، بلکہ آپ رپورٹر لوگوں کے گھروں میں جھانکتے ہیں۔


Share: